Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کو گزشتہ رات جہنم واصل کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے نائب امیر قاری امجد المعروف مفتی حضرت / مفتی مظہیم کو ہلاک کر دیا۔

قاری امجد ٹی ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں میں دوسرے نمبر پر تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات سے تھا۔

قاری امجد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے سمر باغ سے تھا۔ وہ افغانستان کے علاقے کونار میں مقیم تھے اور وہاں سے پاکستانی سرحد کے قریب دہشت گردی کی کارروائیاں چلانے میں ملوث تھے۔

قاری امجد نے پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں متعدد خودکش بمباریوں اور IED حملوں کی منصوبہ بندی کی، وہ ٹی ٹی پی کے ڈرون سکواڈز کو بھی براہِ راست کنٹرول کرتے تھے، جنہوں نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بم گرا کر دہشت گرد حملے کیے۔

Advertisement

قاری امجد لڑکیوں کے اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے اور تعلیمی ڈھانچے کو تباہ کرنے میں ملوث رہا اور انہوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کراس بارڈر حملوں کی تربیت کے لیے دہشت گردوں کو بھرتی کیا۔

اس کے قیادت میں ٹی ٹی پی نے دہشت گردوں کی ایک ٹیم تیار کی، جو پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹس پر حملے کرنے میں ملوث تھی۔

قاری امجد کا خاتمہ ٹی ٹی پی کے کمانڈ اسٹرکچر کو ایک سخت دھچکا پہنچاتا ہے، اس سے ٹی ٹی پی کے باجوڑ، سوات، اور شمالی وزیرستان میں موجود سیلز کے درمیان رابطے کم ہوں گے۔

یہ آپریشن پاکستان کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چلائے جانے والے کاؤنٹر ٹیررازم کی مہم کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔

یہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا عکاس ہے، جو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version