Advertisement

معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور بزنس مین کی کوئی کمی نہیں، اب ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں چین کا دورہ کر کے آئے ہیں جہاں جدید لیتھیم بیٹریوں کا مشاہدہ کیا۔

گورنر نے بتایا کہ کیپیٹل اسمارٹ موٹرز نے اسی جدید آئیڈیے کو پاکستان میں عملی شکل دی ہے، جو خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے حبیب رفیق گروپ اور کیپیٹل اسمارٹ موٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کریں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ خود اس تقریب میں اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے تاکہ اس اہم پیش رفت کا حصہ بن سکیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیجنگ ایئرپورٹ پاکستان کے بعد بنا، مگر ہم ترقی کی رفتار سے پیچھے رہ گئے، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

گورنر سندھ نے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات ملکی ترقی کے لیے سرگرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب پاکستان کو ترقی کرنی ہی کرنی ہے، اور آنے والا دور معاشی طور پر پاکستان کا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین، آذربائیجان اور دیگر ممالک اب بھارت کے بجائے پاکستان سے معاشی تعلقات قائم کر رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ 24 کروڑ پاکستانی ترقی کے منتظر ہیں، اور حکومت سمیت تمام شعبوں کو ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version