Advertisement

نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر

نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر

لاہور: نئی دہلی میں دیوالی تقریبات کے بعد فضائی آلودگی کی سطح 821 اے کیو آئی کے بلند ترین لیول تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتشگیر مادوں کے استعمال نے نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال کو بدترین لیول پر پہنچا دیا ہے، جہاں آج اسموگ کی سطح 821 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی کے بعد لاہور اسموگ کے حوالے سے دوسرا بدترین شہر قرار پایا ہے، جہاں اسموگ کی صورتحال اس وقت 221  اے کیو آئی ریکارڈ  کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کل لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 210 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کل مشرق سے مغرب کی جانب چلنے والی ہوائیں بھارت کے شہروں میں دیوالی پر آتش بازی سے پیدا ہونے والا دھواں پاکستان کے مختلف علاقوں کی طرف دھکیلیں گی، جس سے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور جنوبی پنجاب میں اسموگ بڑھے گی۔

Advertisement

دھرمشالہ، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی ہوائیں بالترتیب گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں داخل ہوں گی، جن کی رفتار 3 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کی توقع ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے اسموگ کنٹرول کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، حکام نے شہریوں کو کل ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version