لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر

کراچی : ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور پہلے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ قرار دی گئی ہے جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 404 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کراچی میں یہ شرح 147 پرٹیکیولیٹ میٹر رہی، جو مضرِ صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت 150 تا 200 درجے کی آلودگی مضر صحت، 200 تا 300 شدید آلودگی، اور 300 سے زائد خطرناک ترین فضا کو ظاہر کرتا ہے۔
فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے اور چینی دارالحکومت بیجنگ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک اور کوڑے کی غیر ذمہ دارانہ تلفی نے فضا کو مزید آلودہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

