Advertisement

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد

روم : اٹلی کے جزیرے لیمپیدوسا کے قریب بحیرہ روم میں پھنسے تارکین وطن کی ایک کشتی سے اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے 91 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

اطالوی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک فورنٹیکس نگرانی طیارے کی جانب سے کشتی کا 16 ناٹیکل میل (تقریباً 30 کلومیٹر) دور سراغ لگانے کے بعد شروع کی گئی، کشتی سے 2 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

اطالوی کوسٹ گارڈ نے دو پیٹرول بوٹس کے ذریعے تمام مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ دو افراد کی لاشیں کشتی کے اندر سے ملیں۔ تمام زندہ بچ جانے والوں کو لیمپیدوسا جزیرے پر ابتدائی طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 85 مرد، ایک خاتون اور پانچ کم عمر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق 14 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے تین کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ دو افراد نیچے والے حصے میں پٹرول کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ اطالوی حکام کے مطابق متاثرین کا تعلق پاکستان اور صومالیہ سے ہے۔

Advertisement

اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق سال کے آغاز سے 17 اکتوبر تک 55 ہزار 948 تارکین وطن سمندر کے راستے اٹلی پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہیں۔

بحیرہ روم کا مرکزی راستہ (اٹلی، مالٹا، لیبیا اور تیونس کے درمیان) یورپ کی طرف ہجرت کے سب سے خطرناک اور مصروف راستوں میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق کشتیوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کی سواری، پانی کی کمی، دم گھٹنے اور انجن کے دھوئیں کے باعث ہر سال درجنوں افراد اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version