Advertisement

آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی

آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز ہر جس سنگھ نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 50 اوورز کے ایک میچ میں ناقابلِ شکست 314 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل ڈالی۔

ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے، 20 سالہ ہر جس سنگھ نے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں صرف 141 گیندوں پر 35 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے یہ شاندار اننگز تراشی۔

ان کی طوفانی بیٹنگ کے باعث ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 483 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

یہ کارنامہ انہیں گریڈ لیول ون ڈے کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز کے طور پر تاریخ میں درج کروا گیا ہے۔

جواب میں سڈنی کرکٹ کلب کی ٹیم 484 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 287 رنز ہی بنا سکی، یوں ویسٹرن سبربز نے ایک یادگار فتح اپنے نام کی۔

Advertisement

ہر جس سنگھ کا یہ کارنامہ صرف ایک میچ کی کارکردگی نہیں بلکہ ان کی مسلسل ترقی کا عکاس بھی ہے۔ یاد رہے کہ وہ 2024 انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے بھارت کے خلاف فائنل میں 55 رنز کی اہم اننگز کھیل کر توجہ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version