Advertisement

اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

 وفاقی دارالحکومت میں عوامی آمدورفت کو سہل بنانے اور سیکیورٹی کے نام پر بند کیے گئے راستے کھولنے کے لیے وفاقی پولیس نے شہر بھر سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے کنٹینرز ہٹانے کے لیے لفٹرز اور کرینیں مختلف مقامات پر پہنچا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں سے بھی کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینرز کو وقتی طور پر شاہراہوں کے کنارے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دوبارہ کنٹینرز رکھے جا سکتے ہیں۔

ادھر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version