پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا نے ملک میں انسٹاگرام پر “ٹین اکاؤنٹس” فیچر کا باقاعدہ آغاز کردیا، جو نوجوان صارفین کے لیے آن لائن تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس فیچر کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس خودکار طور پر “ٹین اکاؤنٹس” میں تبدیل ہوجائیں گے، جس سے ناپسندیدہ رابطوں کی روک تھام، حساس مواد کی فلٹرنگ اور پرائیویسی کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔
تقریب میں میٹا، یونیسف، نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ (NCRC) اور بچوں کے تحفظ سے متعلق مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران آن لائن سیفٹی، کمپلینٹ میکانزم اور ڈیجیٹل ویل بینگ سے متعلق آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر کہا کہ ٹین اکاؤنٹس فیچر نوجوانوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے، پی ٹی اے عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر چائلڈ سیفٹی اور آن لائن لٹریسی کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
میٹا کی جنوبی ایشیا سربراہ ڈاکٹر پریانکا بھلا نے پی ٹی اے کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے نوجوان صارفین کے لیے محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول قائم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

