Advertisement

اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع

غزہ میں جاری خونریزی روکنے کی ایک نئی کوشش کے تحت حماس کا اعلیٰ سطحی وفد مصری ساحلی شہر شرم الشیخ پہنچ گیا ہے، جہاں اسرائیلی وفد بھی بلواسطہ مذاکرات کے لیے موجود ہے۔

 مذاکرات کی نگرانی مصر اور قطر کر رہے ہیں، جب کہ امریکہ بھی پس پردہ کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان یہ بات چیت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کے لیے شرائط طے کرنے پر مرکوز ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کو اس مذاکراتی عمل کی بنیاد بنایا گیا ہے، جس کے چند اہم نکات پر حماس نے رضامندی ظاہر کر دی ہے، بشمول یرغمالیوں کی مرحلہ وار رہائی۔

حماس کے وفد کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو حالیہ دنوں میں اسرائیلی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے سے بال بال بچے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب، مصر اور قطر کے اہلکار دونوں وفود سے انفرادی ملاقاتیں کریں گے تاکہ معاہدے کا ابتدائی فیز اسی ہفتے مکمل کیا جا سکے۔

ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں، اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ، فریقین پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version