آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 27 ارکان کی حمایت درکار ہے، جبکہ اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس 17 نشستیں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 9 ہے۔ اگر ن لیگ پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے تو دونوں جماعتوں کے پاس مجموعی طور پر 26 نشستیں ہوجائیں گی، جو حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت کے قریب ہے۔
تاہم، اگر مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کی قیادت کو فارورڈ بلاک یا آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے پر انحصار کرنا پڑے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے حکومت سازی کی حکمتِ عملی پر مشاورت تیز کر دی ہے، اور آئندہ 48 گھنٹوں میں سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

