Advertisement

تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

سمندری طوفان ملیسا (Melissa) نے غیر معمولی شدت اختیار کرتے ہوئے کیٹیگری 5 کی خطرناک ترین سطح حاصل کر لی ہے، جس کے باعث جمیکا میں تباہ کن اثرات متوقع ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملیسا اس سال کا دنیا کا سب سے طاقتور طوفان ہے، جس کی ہواؤں کی رفتار 175 میل فی گھنٹہ (280 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے۔

طوفان کے بیرونی حصے پہلے ہی جمیکا کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں، جہاں تیز ہواؤں اور بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق آج دوپہر کے قریب طوفان کا مرکز براہِ راست جزیرے سے ٹکرائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے نے اس طوفان کو صدی کا طوفان قرار دیتے ہوئے اسے تباہ کن قرار دیا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کی ماہر این-کلیئر فونتان کے مطابق یہ جمیکا کے لیے صدی کا بدترین طوفان ہو گا اور ممکنہ طور پر ہمیں شدید تباہی کی توقع ہے۔

حکومت نے ساحلی اور نچلے علاقوں میں جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے، جب کہ ہنگامی امدادی ادارے الرٹ پر ہیں۔

Advertisement

ملیسا کے باعث اب تک جمیکا اور ہیٹی میں تین، اور ڈومینیکن ریپبلک میں ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔ طوفان کے ساتھ آنے والے 13 فٹ (4 میٹر) بلند سمندری طغیانی کے علاوہ 40 انچ (100 سینٹی میٹر) تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو خطرناک لینڈ سلائیڈز اور سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 15 لاکھ افراد براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں، جو جمیکا کی نصف سے زائد آبادی بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق طوفان اس وقت آئی وال ریپلیسمنٹ سائیکل کے عمل سے گزر رہا ہے، جو کہ شدید سمندری طوفانوں میں عام ہے۔ تاہم اس مرحلے سے گزرنے کے باوجود، طوفان کی شدت میں کسی بڑی کمی کی توقع نہیں کی جا رہی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی ہدایات پر عمل کریں، محفوظ پناہ گاہوں کا رخ کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version