Advertisement

غزہ امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پیر 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اور شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم سمیت اہم وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی شریک ہوگا۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جاری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک نئی راہ ہموار ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف نے 7 عرب و اسلامی ممالک مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر سے مشترکہ ملاقات میں شرکت کی تھی، جس کا مقصد امریکہ پلس 8 فارمیٹ کے تحت غزہ میں قیامِ امن کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

شرم الشیخ اجلاس میں عالمی رہنما فلسطین-اسرائیل جنگ بندی کے بعد کی صورتحال، تعمیر نو، اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے سے متعلق عملی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کے دیرینہ اصولی مؤقف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی حمایت کی توثیق اور عالمی سطح پر سفارتی قیادت کے مؤثر اظہار کی علامت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version