Advertisement

اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا

کراچی کے افغان کیمپ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اپنے وطن واپس لوٹنے والے افغانوں کا ڈیٹا بول نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔

حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق اب تک 15 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کراچی کے مختلف کیمپس، خصوصاً گلشن معمار میں قائم افغان کیمپ، سے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 10,629 تھی، جن میں سے بڑی تعداد اس مدت کے دوران وطن واپس لوٹ چکی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تین ہزار سے زائد افراد کے پاس مختلف قسم کی دستاویزات موجود تھیں، جبکہ 128 افغان باشندے بغیر کسی قانونی دستاویز کے غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

ڈی ایس پی مسرور احمد جتوئی کے مطابق افغان کیمپ سے انخلا کے بعد مسماری کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 1,200 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو ہیوی مشینری کی مدد سے گرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ آپریشن سندھ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے، آر آر ایف اور دیگر اداروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اربوں روپے مالیت کی 200 ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی جائے گی، جسے بعد ازاں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

افغان بستی اور افغان کیمپس کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی اور مزید انخلا متوقع ہے۔

حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version