سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سکھر ڈویژن میں کی جانے والی پولیس کی تمام بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں۔
بول نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سکھر ڈویژن میں کی جانے والی تمام بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ امیدواروں کے انٹرویوز نئے سرے سے ایک ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں۔
عدالت کے دو رکنی بینچ، جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ریاضت علی پر مشتمل، نے اپنے فیصلے میں ڈی آئی جی شیراز عباسی اور تین اضلاع کے ایس ایس پیز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے، جو امیدواروں کے انٹرویوز لے کر ایک ماہ کے اندر رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔
عدالت نے سیبا کے تحت ہونے والے تحریری ٹیسٹ کو برقرار رکھا ہے اور واضح کیا ہے کہ صرف وہی امیدوار انٹرویوز کے اہل ہوں گے جنہوں نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کیا ہے۔
درخواست گزار امیدواروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس بھرتیوں کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔ اس پر سندھ ہائی کورٹ نے بھرتیوں کے احکامات منسوخ کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News