سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ

ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے ایک اہم مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔
میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، جو کہ کھیل کے جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
میچ میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور حنان شاہد نے شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کو بھارت کے خلاف برتری دلائی، جس پر پاکستانی شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جہاں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا، وہیں گزشتہ ماہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہ کرنا تنقید کی زد میں رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News