Advertisement

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو بڑی سہولت دیتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

اب ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

بول نیوز کو موصول ہونے والے ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ تاجروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر کیا گیا ہے، جو مزید مہلت کے لیے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی، جس میں پہلے 15 اکتوبر تک توسیع دی گئی تھی، اور اب ایک بار پھر اس میں دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو سہولت دینا اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version