وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

سلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل آل ثانی نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ عقائد، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قطر کے کردار کو ایک اہم شراکت دار اور بااثر علاقائی ثالث کے طور پر سراہا۔
ملاقات میں توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔
شیخ فیصل بن ثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مزید گہرے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئے باہمی مفاہمت کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

