اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس

اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 70 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
عرب میڈیا نے طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صرف غزہ سٹی میں ہی 45 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ تفاہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر حملے میں 18 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے “الماوَسی” نامی محفوظ قرار دیے گئے علاقے کو بھی نشانہ بنایا، جہاں دو بچے شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق شہید ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں دو ماہ سے آٹھ سال کے درمیان تھیں۔ ادھر اسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث زخمیوں کے علاج میں مشکلات درپیش ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر مذاکرات مکمل کرے، ورنہ ان کا امن منصوبہ ناکام ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا، آئیے اسے تیزی اور منصفانہ طریقے سے مکمل کریں۔ ان کے مطابق اسرائیل ابتدائی انخلا کی لکیر پر متفق ہوگیا ہے اور حماس کی تصدیق کے بعد قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پر فوری عمل ہوگا۔
امریکی صدر نے اپنے نمائندے جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف کو مصر بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جہاں اسرائیل اور حماس کے وفود بھی امن منصوبے پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جاری بمباری اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے جنگ بندی کے دعوے جھوٹے ہیں۔ گروپ نے عالمی برادری، خصوصاً اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو تحفظ اور فوری امداد فراہم کریں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News