Advertisement

پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب

پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان لفظی کشیدگی شدت اختیار کرگئی، جس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مداخلت کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔

ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو ٹیلیفون کرکے پنجاب اور سندھ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ پر تفصیلی مشاورت کی۔

 انہوں نے زور دیا کہ اس کشیدہ صورتِ حال کو سیاسی بصیرت سے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ وفاقی اتحاد کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر کراچی آ کر سیاسی فریقین سے ملاقات کریں اور تنازع کے حل میں کردار ادا کریں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے ہیں، اب سے کچھ دیر قبل انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ  ضیا الحسن لنجار سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے قائدین کے درمیان بیان بازی زور پکڑ چکی ہے۔

پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی قیادت کے خلاف دیے گئے بیانات پر معافی مانگی جائے۔

تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیراعلیٰ میں خاموش نہیں رہوں گی۔

صوبے کے عوام کی عزت و وقار کا تحفظ میری اولین ذمہ داری ہے اور میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔

ادھر محاذ آرائی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو عوامی مباحثے کا چیلنج دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ 17 سالہ سندھ حکومت کے 17 منصوبے گنوا دیں پھر بات کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئیں لاہور میں آپ کو ترقی دکھاتی ہوں۔ چلیں بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع، پھر آپ مجھے سندھ لے چلیں اور دکھائیں کہ وہاں عوام کے لیے کیا کیا؟

سیاسی مباحثے کا رخ اب صرف بیانات تک محدود نہیں رہا بلکہ باقاعدہ چیلنجز اور جوابی حملوں تک پہنچ چکا ہے، جس سے وفاقی اتحاد کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version