ایس ایس پی نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، سات اہلکار معطل

کراچی : پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایس پی ایس آئی یو نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ نے پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی نے ایس آئی یو کے تین اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی عابد شاہ، عبد الواحد، سرفراز، کانسٹیبل ہمایوں، فیاض، وقار اور آصف علی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اہلکاروں کی معطلی انکوائری مکمل ہونے تک برقرار رہے گی، جبکہ ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے اہلکاروں کی معطلی کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

