آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ

پاکستان کی آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) انڈسٹری نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برآمدات میں 1.057 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کروایا ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 180 ملین ڈالر (20.5 فیصد) زیادہ ہے۔
ستمبر 2025 کے اعدادوشمار کے مطابق، صرف ایک ماہ میں آئی سی ٹی برآمدات میں 25.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے ان کی مالیت 366 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ اضافہ نہ صرف سروسز سیکٹر بلکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات کے لیے بھی ایک خوش آئند اشارہ ہے۔
آئی سی ٹی انڈسٹری نے جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران 953 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.6 فیصد زیادہ ہے (2024 میں یہی سرپلس 765 ملین ڈالر تھا)۔
اس طرح آئی سی ٹی واحد سروسز انڈسٹری رہی جس نے سب سے زیادہ تجارتی سرپلس حاصل کیا۔
مزید برآں، آئی سی ٹی برآمدات نے مجموعی سروسز برآمدات میں 48 فیصد حصہ برقرار رکھتے ہوئے اپنی قیادت کو مستحکم کیا ہے۔ “دیگر کاروباری سروسز” 474 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News