Advertisement

نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش

لاہور ٹیسٹ، نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

لاہور: پاکستان کے 39 سالہ اسپن بولر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تباہ کن بولنگ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اہم ترین ریکارڈ برابر کردیا۔

نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

پاکستان کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک میچ میں تیسری بار 10 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح انھوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے بولرز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز میں 10 وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے نیتھن لایون کے پاس تھا، لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف تباہ کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب نعمان علی نے لایون کا ریکارڈ برابر کردیا ہے اور اب وہ لایون کے ساتھ 3 میچز میں 10، 10 وکٹیں لینے والے بالر کے طور پر درج ہوگئے ہیں۔

39 سالہ نعمان علی نے لاہور ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 112 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیا، اور دوسری اننگز میں مزید 4 وکٹیں حاصل کر انھوں نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار مکمل کیے، یہ ان کے کیریئر کا تیسرا 10 وکٹوں والا میچ ہے۔

Advertisement

اس کارکردگی کے ساتھ وہ آسٹریلیا کے نیتھن لایون کے ہم پلہ ہوگئے جنہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستانی اسپنر نے جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈیو والڈ بریوس کو ایک شاندار گیند پر بولڈ کر کے اپنی دسویں وکٹ مکمل کی۔ بریوس نے 54 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی لیکن نعمان علی کی گھومتی گیند ان کے آف اسٹمپ سے ٹکرا گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچز میں نعمان علی 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اور ڈومیسٹک گراؤنڈ پر پاکستان کے لیے سب سے مؤثر بولر ثابت ہو رہے ہیں۔

ان کی جوڑی ساجد خان کے ساتھ پاکستان کی اسپن قوت کی بنیاد بن چکی ہے، جس نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی فتح سے ہمکنار کردیا ہے۔

ان کے علاوہ، بھارت کے ررویندر جڈیجا، نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل اور پاکستان کے ساجد خان 2، 2 بار 10 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں، قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

Advertisement

نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20 ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔

عبد القادر نے 1987 اور 88 میں کیرئیر کے 48 ویں سے 52 ویں ٹیسٹ میں 44 وکٹیں لی تھیں۔

پاکستان کے نعمان علی پچھلے 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب اسپنر بھی ہیں۔

اس سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 6 اور دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لی تھیں جبکہ انگلینڈ نے خلاف سیریز میں نعمان علی نے ملتان میں 11 اور راولپنڈی میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا تھا۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم کا 37 سالہ پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا تھا۔

39 سالہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9 ویں بار ایک اننگ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی اننگ میں سب سے زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version