تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق تافتان بارڈر پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بلٹ پروف آٹوموٹیو گلاس کلیئر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
درآمد کنندہ عمر اقبال بٹ نے WeBOC سسٹم میں ڈیلیکس انٹرپرائزز (Deluxe Enterprises) کے نام سے دستاویزات اپ لوڈ کر کے بلٹ پروف گلاس کو کوری پلیسمنٹ آٹوموٹیو سیفٹی گلاس ظاہر کیا۔
ایف بی آر کے مطابق وزارتِ داخلہ کے حقیقی این او سی کے غلط استعمال اور غلط بیانی کے ذریعے ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی کوشش کی گئی، جس کا تخمینہ تقریباً 7.55 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ درآمد کنندہ، کلیئرنگ ایجنٹ اور دیگر ملوث افراد کے خلاف جعلسازی اور محصولات سے بچنے کی کوشش کے الزامات پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

