Advertisement

کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم

کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں سال کے 9 ماہ اور 10 دنوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، درجنوں گھر ماتم کدہ بن گئے۔

گزشتہ روز سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران فرسٹ ایئر کے طالبعلم عدنان مگسی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اسی طرح 4 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ میں حافظِ قرآن نور عالم کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

8 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 پیر بازار کے قریب دو بچوں کے باپ ہاشم کو بھی ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں5، فروری میں 10، مارچ میں 10، اپریل میں 10، مئی میں سب سے زیادہ 12 شہری قتل ہوئے، جون میں ایک، جولائی میں8، اگست میں 5، ستمبر میں 5 اور اکتوبر کے 10 دن میں 3 شہری قتل ہوچکے ہیں۔

Advertisement

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس بے بس نظر آتی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود شہری عدم تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version