Advertisement

پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغان۔پاکستان سرحد پر 10 اور 11 اکتوبر کو پیش آنے والی تازہ جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آباد نے سرحدی تصادم کی نوعیت اور اس کے اسباب کے بارے میں مختلف مؤقف پیش کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں جانب سے فضائی حملوں اور فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو سرحدی علاقے کے وسیع حصے، بشمول پشتون قبائلی پٹی، کو اپنی زد میں لے چکی ہیں۔

تازہ رپورٹوں کے مطابق اس تصادم میں دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں کے جانی نقصان کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، صورتحال اب بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، اور ہم اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Advertisement

ہم کابل اور اسلام آباد سے تحمل و برداشت کا مظاہرہ کرنے اور تمام اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا  نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے دونوں دوست ممالک، افغانستان اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر تعمیری مکالمہ جلد بحال ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version