Advertisement

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، اٹلی پہلی بار پر حصہ، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، اٹلی تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

2026 میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اٹلی کی ٹیم پہلی بار اس مقابلے میں شریک ہونے جارہی ہے، جبکہ عمان اور یو اے ی کی ٹیمیں بھی ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

میڈیا سپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایشیا/ایسٹ ایشیا-پیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جاپان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس فتح کے ساتھ متحدہ عرب امارات، نیپال اور عمان کے ساتھ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پانے والی آخری 3 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے۔

میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹاپ 7 پوزیشن پر آنے والی افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں رسائی حاصل کی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ نے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کی۔ امریکا ریجن سے کینیڈا نے آرام سے واحد ’امریکن کوالیفائر‘ پوزیشن حاصل کی جبکہ اٹلی پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔

نیدرلینڈز نے یورپ کی 5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ سے کوالیفائی کیا، نمیبیا اور زمبابوے نے افریقہ کے 8 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائر سے میگا ایونٹ میں رسائی یقینی بنائی جبکہ نیپال، عمان اور یو اے ای نے رواں ہفتے ایشیا-ای اے پی کے 9 ٹیموں پر مشتمل راؤنڈ میں آخری 3 جگہیں پُر کر کے ورلڈ کپ کی فہرست مکمل کر دی۔

2026 کا ٹورنامنٹ پچھلے ایڈیشن کے فارمیٹ کے مطابق ہوگا، جس میں تمام 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر 4 ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی۔

جس کے بعد ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں ’سپر 8‘ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں انہیں پہلے سے طے شدہ درجہ بندی کے مطابق 2 گروپس (4،4 ٹیموں پر مشتمل) میں تقسیم کیا جائے گا۔

سپر 8 کے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version