Advertisement

وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نئی سیاسی صورتِ حال اور اہم قومی معاملات پر اپنے موقف کا تفصیلی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کو آصف زرداری کی جانب سے کراچی بلانا خوش آئند ہے، اس سے سیاسی تال میل اور اعتماد کی فضا کو فروغ ملے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان نہروں کے معاملے پر اختلافات تھے، جنہیں پہلے ہی طے کر لیا گیا ہے، اور اس وقت دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ سیاسی کشیدگی کو مؤثر انداز میں سنبھالے گی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ن لیگ کی مستقبل کی قیادت قرار دیا، اور آصف زرداری کشیدگی کم کرنے میں ماہر ہیں، اور وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔

وزیرِ دفاع نے اس دوران کہا کہ حکومت اور قیادت کی خواہش ہے کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی سے تصادم نہیں چاہتی۔

Advertisement

وہ اس بات پر زور دیتے نظر آئے کہ سیاسی محاذ پر عمل پذیر مؤقف تنازعے کی جگہ مفاہمت کی راہ ہموار کرے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نواز شریف نے لندن جانے کا ارادہ کیا تھا، مگر اب وہ وطن واپس آرہے ہیں، اور ان کی غیر موجودگی میں قیاس آرائیاں کی گئیں۔

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نواز شریف سے ماضی میں مستفید ہوئے، اب ان کے خلاف غلط باتیں کر رہے ہیں۔

ان کی مزید گفتگو میں کہا گیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کا محسن نقوی پر اعتماد ہے، اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات کو ہوا نہ دیں بلکہ باہمی گفت و شنید کے ذریعے مسائل حل کریں۔

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر پہلے اپنا گھر درست کریں، ہمارے گھر کو چھوڑ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی دھمکیاں بہار الیکشن کے تناظر میں بھی ہو سکتی ہیں

Advertisement

انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی کی جنگوں کے دوران وہ ممالک جو ہمارے خلاف تھے، وہ خاموش ہوگئے ہیں، اور ہم جنگ کی بھڑکیاں نہیں مار رہے بلکہ مؤقف پر گرے کھڑے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی قیادت اس لیے براہ راست تنقید نہیں کرتی کہ وہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ کی کردار کو سامنے نہیں لا سکتی۔

بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کڑوے ہیں، اور افغانستان نے ہمیشہ دوستی یا بھائی چارے کا رویہ نہیں اپنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو تسلیم کرنے والوں میں افغانستان آخری ملک تھا، اور باوجود مہاجرین کی میزبانی کے، افغانستان نے شراکت داری نبھانے میں کوتاہی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version