Advertisement

پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پنجاب پولیس کارکردگی دکھانے کے چکر میں تمام ایس او پیز بھول گئی، اور پانچ سال قبل فوت ہونے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق جھنگ پولیس نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں ایک مرحوم شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزم کی اطلاع پر پولیس نے شاہ بہرام نامی شخص کے خلاف شادی میں آتش بازی کا مقدمہ درج کیا، حالانکہ وہ شہری پانچ سال قبل انتقال کرچکا تھا۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی اور تفتیشی افسر عمران انجم کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان یوسف اور فریاد نے پولیس کو غلط معلومات فراہم کیں جس پر بغیر تحقیق کے مقدمہ درج کردیا گیا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ تفتیش کے دوران غلط اندراج سامنے آیا جسے ضمنی میں درست کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح کیا کہ بغیر تصدیق مقدمہ درج کرنا ناقابل برداشت غفلت ہے اور پولیس فورس میں نظم و ضبط اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version