Advertisement

آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی

آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی

پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آصف آفریدی نے 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو  کیا، ان سے قبل پاکستان کی جانب سے میران شاہ نے 1955 میں 47 سال 284 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، تاہم اگر عامر الہی کو بھی فہرست میں شامل کرلیا جائے تو آصف آفریدی کا نمبر تیسرا بنتا ہے۔

عامر الہی نے 39 سال اور 3 ماہ کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل 1936 میں بھارت کی طرف سے بھی ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے، اس لیے ان کو پاکستان کی جانب سے 39 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے باجود پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمررسیدہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا۔

تاہم، ان کے پاس یہ اعزاز ضرور ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی نمائندگی کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم 2009 میں رکھا تھا، لیکن اُس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔

Advertisement

آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آصف آفریدی کا موازنہ جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر سے کیا جا سکتا ہے جن کی عمر 36 سال ہے۔ انہوں نے 233 فرسٹ کلاس میچز میں 26.43 کی اوسط سے 992 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف کی دیر سے آمد اس بات کی علامت ہے کہ اگر کارکردگی ہو تو عمر محض ایک نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version