فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی

فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ۔ سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے،وہ بڑے مضبوط سیاستدان ہیں، ترامیم کےمعاملات کودیکھیں گے۔
یہ بات فیصل واؤڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان نےکہاہے کہ وہ تجاویزکا جائزہ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، ملکی سیاست میں ان کا اہم کردارہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئےمولانا فضل الرحمان کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں نے مولانا سے جو بات کرنی تھی کر لی اورجو انہوں نے بتانی تھیں بتا دیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمان سے نمبرزکی بات نہیں کی، 27ویں ترمیم حکومت کااقدام ہے تو وہ ہی سب سے رابطے کرے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

