چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ رپورٹس کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 19 روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے شہریوں کو اب 229 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے۔
اگرچہ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ جاری ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کی کمی آئی ہے اور اب ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 47 پیسے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ پچھلے ہفتے تک یہ قیمت 187 روپے 48 پیسے تھی۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت صرف 132 روپے 24 پیسے تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے دوران چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

