Advertisement

کراچی میں ٹریفک کا نیا بحران، یونیورسٹی روڈ 51 دن کیلیے بند، شہری رُل گئے

کراچی والوں کے لیے ایک اور اذیت کا آغاز ہونے والا ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی مزید متاثر ہوگی، کیونکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے تحت اہم ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں۔

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے لے کر 30 دسمبر تک بند رہے گا جس کی وجہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی نئی لائینوں کی تنصیب ہے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک 2.7 کلومیٹر تک پانی کی لائنوں کا نیٹ ورک بچھایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک مزید کام کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ اس دوران 96 انچ اور 72 انچ کی لائینیں ڈالی جائیں گی تاکہ کراچی کے پانی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

Advertisement

کے فور منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑے گا، اور اس وجہ سے متبادل راستوں کے طور پر ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version