ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر 51 دن کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں پر مشتمل جامع ٹریفک پلان فوری طور پر ترتیب دیا جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ متبادل روٹس پر اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اہم چوراہوں اور مصروف مقامات پر ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے اور میڈیا و دیگر ذرائع کے ذریعے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو پیشگی معلومات فراہم کی جا سکیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی بندش کے دوران ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال اور دیگر ملحقہ علاقوں کے شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور سفر سے قبل ٹریفک اپڈیٹس ضرور چیک کریں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال اور چوکنا رکھا جائے، جبکہ عوامی سہولت کے لیے تیار کردہ ٹریفک پلان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متبادل راستوں اور ٹریفک اپڈیٹس کی عوام تک فوری رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

