Advertisement

صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اہم اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق عالمی حکمتِ عملیوں پر غور کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری آئندہ ہفتے قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت دوحہ میں 4 سے 6 نومبر تک منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے خطاب میں سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور اقدامات کو اجاگر کریں گے۔

صدرِ مملکت اپنے خطاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے، جس نے ملک میں غربت میں کمی، سماجی تحفظ کے فروغ اور کمزور طبقوں کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

مزید برآں، صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر بات کریں گے۔

یہ منصوبہ غیر رسمی شعبے کے کارکنوں، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرے کو بڑھانے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔

صدرِ مملکت اپنی تقریر میں دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی اہداف (SDGs) کے ساتھ ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو نمایاں کریں گے، جبکہ وہ ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی اصلاحات، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی وسائل کے حصول پر خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ پائیدار اور جامع ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

صدرِ مملکت اس موقع پر عالمی اور علاقائی رہنماؤں، خصوصاً قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version