27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گیا، جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی، جس میں آئینی عدالت کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ن لیگ سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ رابطوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سیاسی اہمیت کا حامل ہے، جہاں پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی و صوبائی حکام ایک ساتھ بیٹھ کر آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کریں گے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، سینیٹر شیری رحمٰن، میاں رضا ربانی، اور نثار کھوڑو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی بھی شرکت متوقع ہے۔
سی ای سی کے اجلاس میں آئینی ترمیم اور پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا، جس سے ملک کی آئینی سیاست میں نئے رخ کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

