Advertisement

دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز

دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز

 کوٹ ادو: دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلے کل سے شروع ہوں گے۔

بول نیوز کے مطابق کوٹ ادو میں دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور چھانگا مانگا ٹیلے پر 6 نومبر سے رفتار، جوش اور جذبے کا طوفان اٹھنے والا ہے۔

ملک بھر سے نامور مرد و خواتین ریسرز اپنی دیو جسامت موڈیفائیڈ گاڑیوں کے ساتھ ریگستانی ٹریک پر اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور تکنیکی معائنہ مکمل کیا جائے گا جس کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تھل کے ریتیلے ٹیلوں پر دوڑتی یہ ریلی نہ صرف رفتار کی جنگ ہوگی بلکہ سیاحت، ثقافت اور مقامی روایات کے فروغ کا خوبصورت مظہر بھی ثابت ہوگی۔

Advertisement

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے سیکیورٹی، ٹریفک پلان اور شرکاء کی سہولتوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں میلے کا سماں ہے اور شائقین بڑی تعداد میں ریلی دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version