پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس کی بھاری کمی کے ساتھ 1,57,870 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ نے کاروباری دن کے دوران چار نفسیاتی حدیں کھو دیں جبکہ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا۔
اعداد و شمار کے مطابق آج 26 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 364 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز انڈیکس 1,61,538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان غالب رہا، جس کی بنیادی وجوہات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں کمی اور پرافٹ ٹیکنگ شامل تھیں۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں اور میوچل فنڈز نے کاروبار کے دوران محتاط رویہ اختیار کیا جس نے مارکیٹ کے منفی رجحان کو مزید تقویت دی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقتصادی غیر یقینی صورتحال، شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلیوں اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

