شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل

آئی سی سی بورڈ نے کرکٹ کی عالمی ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے، جن میں کرکٹ کو عالمی کھیلوں کے ایونٹس میں شامل کرنا، ویمنز کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور امریکی کرکٹ کے لیے نیا “پروجیکٹ امریکہ” شروع کرنا شامل ہیں۔
آئی سی سی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 2026 میں کرکٹ ایشیائی کھیلوں میں شامل ہوگا، 2027 میں افریقی کھیلوں میں اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی کرکٹ کا تذکرہ ہوگا۔
آئی سی سی نے اپنے اجلاس میں 2026 میں کرکٹ کو ایشیائی کھیلوں میں شامل کرنے کی منظوری دی، جبکہ 2027 کے افریقی کھیلوں اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کے 6،6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ایونٹس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ، آئی سی سی نے ویڈیو گیمنگ رائٹس کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی، جس سے کرکٹ کے ویڈیو گیمز کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی نے کرکٹ کے ڈیجیٹل فین ایکسپیرینس کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا ڈیٹا پروجیکٹ تیار کیا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر کرکٹ کے مداحوں کے لیے نیا اور متبادل تجربہ فراہم کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ایسوسی ایٹ ممبرز کے لیے فنڈنگ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ چھوٹے کرکٹ ممالک کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید وسائل مہیا کیے جا سکیں۔
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کمیٹی کے نئے ارکان کی تقرری کی توثیق کی ہے اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔
2025 میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ 8 کے بجائے 10 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو کہ ویمنز کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا غماز ہے۔
بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی ویورشپ 500 ملین تک پہنچ گئی، جب کہ 2025 کے ورلڈ کپ میں 3 لاکھ تماشائیوں کی ریکارڈ حاضری کی توقع کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی بورڈ کی جانب سے کرکٹ کے عالمی سطح پر مزید فروغ اور ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات نہ صرف اس کھیل کو عالمی سطح پر مزید مقبول کریں گے، بلکہ نئے ممالک میں کرکٹ کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
ان اقدامات سے کرکٹ کو عالمی اولمپک ایونٹس اور دیگر بڑے عالمی کھیلوں میں شامل کرنے کی راہ ہموار ہو گی، جس سے اس کھیل کی عالمی سطح پر پزیرائی مزید بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

