Advertisement

وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف

وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت اور اس کے عالمی نیٹ ورک کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ غیر قانونی کاروبار جرائم پیشہ عناصر اور سیاسی سرپرستی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت، ترسیل اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دہشت گردی کی مالی معاونت میں استعمال ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ اور خیبر میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جاتی ہے جس سے 18 سے 25 لاکھ روپے فی ایکڑ تک منافع حاصل ہوتا ہے۔

اس منافع کا ایک حصہ خوارج اور دہشت گرد گروپوں کے حصے میں آتا ہے، جو اس غیر قانونی کاروبار سے اپنے مالی وسائل کو مضبوط کرتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی اور دہشت گردی کے نیکسس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی نیکسس کے تحت دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کی جاتی ہے۔

Advertisement

سیکیورٹی ادارے منشیات کی اس غیر قانونی سرگرمی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس حوالے سے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version