پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ارکان نے صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آرٹیکلز پر خاص طور پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے کہا کہ صوبائی خودمختاری سے متعلق ترمیم کی حمایت ختم کرنا اپنے وجود کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
ان کے بقول ترمیم کے بعض نکات کی منظوری سے پیپلز پارٹی کی شناخت ختم ہو جائے گی، اور اپنے سیاسی کریڈٹ کو اپنے ہاتھوں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
پارٹی رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ بعض ارکان نے قیادت کو حکومتی اتحاد ختم کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت آج سی ای سی اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کرے گی
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

