Advertisement

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں شاہ چارلس سوم کی عالمی سطح پر عوامی خدمت اور دولت مشترکہ ممالک کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی ایک روشن مثال ہیں۔ ان کی خدمات نے دولت مشترکہ کے ممالک کو یکجا کیا ہے اور عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کو عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے اور ہم نے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر بھرپور تعاون کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی نژاد 20 لاکھ شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے شعبوں میں تاریخی تعاون جاری ہے، اور کئی اہم منصوبے اس تعاون کے تحت مکمل کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی اگر شاہی خاندان پاکستان کا دورہ کریں، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے، اور اس پر عوام برطانوی ہائی کمشنر کے شکرگزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version