سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ “رانو” اسلام آباد منتقل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کراچی کے چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ ’’رانو‘‘ کو اسلام آباد منقتل کردیا گیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق رانو کی حوالگی لینے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچی تھی، جس کے ہمراہ رانو کو خصوصی سی ون تھرٹی طیارے پر اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔
ریچھ کو خصوصی لکڑی کے باکس میں رکھ کر سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا جو دوپہر 12 بجے کے بعد نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی تین رکنی ٹیم بھی رانو کے ہمراہ موجود ہے۔
حکام کے مطابق مارگلہ وائلڈ ریسکیو سینٹر میں ریچھ کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

