Advertisement

بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں گندم کے کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کے دوران 5 ہزار کسانوں کے اکاؤنٹس میں براہ راست امدادی رقوم منتقل کیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اور آئی ایم ایف کے کہنے پر صوبائی حکومتوں کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا تھا جس سے معیشت کو دھچکا پہنچا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس گندم سرپلس تھی، لیکن پھر بھی بیرون ملک سے خریدی گئی۔ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ اپنی گندم خرید کر غزہ کے متاثرہ عوام کو فراہم کرے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کا زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ تسلیم کیا، جب کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ بھی منظور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے 4 ہزار روپے فی من سپورٹ پرائس کا مطالبہ کیا تھا، تاہم 3 ہزار 500 روپے منظور کیے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سندھ حکومت ڈی اے پی اور یوریا کی مد میں کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کر رہی ہے، اور 1 سے 25 ایکڑ تک کے 90 فیصد کسانوں کو اس میں مدد دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو شفاف انداز میں براہ راست امداد فراہم کی جا رہی ہے، سندھ حکومت کسی خریداری میں ملوث نہیں بلکہ کسان اپنی مرضی سے خریداری کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کا عمل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جاری ہے۔ ہم نے بات چیت اور باہمی مشاورت سے آئینی ترامیم منظور کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ایک کمی تھی جسے پیپلزپارٹی دور کرنے جا رہی ہے اس ملک میں ایک آئینی عدالت ہونی چاہیے، جس میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہو تاکہ آئینی مقدمات میں توازن قائم رہے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لاڑکانہ نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا، اس وقت بھی عدالتی بینچ میں ایک صوبے کی اکثریت تھی۔ نئی آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابری کی نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد بے نظیر بھٹو شہید نے 30 سال تک جاری رکھی، اور اب میں اسلام آباد جا کر اس مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version