خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف

خیرپور میں قانون کے محافظ ہی قانون سے کھیلنے لگے۔ اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ارسلان پھلپوٹو کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے سوزوکی مہران (رجسٹریشن نمبر GSA-025، ماڈل 2011) کی نمبر پلیٹ اپنی ویگو گاڑی پر لگا کر شہر میں آمد و رفت شروع کر دی۔
اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے میں آئی۔
صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب قانون نافذ کرنے والے ہی قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو عوام سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے؟
آن لائن گاڑی رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق نمبر GSA-025 دراصل سوزوکی مہران کار 2011 ماڈل کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ارسلان پھلپوٹو نے اس معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

