Advertisement

استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے

وزارتِ خارجہ نے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغانستان سے متعلق جامع، شواہد پر مبنی اور غیر جانب دار مؤقف پیش کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو عالمی برادری کے سامنے واضح کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے پاک۔افغان تعلقات کا مکمل پس منظر ٹھوس شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا ہے، جس میں تمام الزامات اور غلط فہمیوں کا حقیقت پر مبنی جواب دیا گیا ہے۔

 وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف کسی تعصب پر نہیں بلکہ میرٹ اور حقائق پر مبنی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر جانب دار ممالک نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال کو سفارتی مہارت، تدبر اور اخلاقی برتری کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا ہے اور افغانستان کی جانب سے پیدا ہونے والے تعطل کی وجوہات کو منطق اور شواہد کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کر دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، اور غیر جانب دار ممالک نے اسے امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، شراکت داری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version