پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس کل سے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین کرکٹ دوپہر 12 بجے سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk
کے ذریعے اپنے ٹکٹس خرید سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ سیریز کے تینوں میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے:
جنرل انکلوژرز: پہلے دو میچز کے لیے 200 روپے، تیسرے میچ کے لیے 300 روپے
فرسٹ کلاس انکلوژرز: 300 اور 400 روپے
پریمیئم انکلوژرز: 400 اور 500 روپے
وی آئی پی انکلوژرز: 500 اور 600 روپے
پی سی بی گیلری: 700 اور 850 روپے
پلاٹینم باکس سیٹس: 8 ہزار اور 12 ہزار روپے
فار اینڈ باکس سیٹس: 6 ہزار اور 8 ہزار روپے
پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے ساتھ ساتھ محدود تعداد میں ٹکٹس مخصوص کرکٹ سنٹرز پر بھی دستیاب ہوں گے۔
شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ میچ کے لیے بروقت ٹکٹس حاصل کریں تاکہ وہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں دلچسپ کرکٹ مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

