پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے لیے ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن کے حصول کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت نے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لیول تھری سرٹیفکیشن کا حصول پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس سرٹیفکیشن کے بعد پاکستانی ادویات 68 ممالک میں برآمد کی جا سکیں گی، جس سے نہ صرف ملکی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ قومی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔
ڈبلیو ایچ او مشن کے ماہرین نے پاکستان میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد لیول تھری سرٹیفکیشن کا ہدف حاصل کر لے گا۔
وزارتِ صحت اور ڈریپ کی ٹیم نے سرٹیفکیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے اور عالمی معیار کے مطابق ادویات کی تیاری کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

