دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے

مظفرگڑھ : دسویں تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی جیپ ریسرز شریک ہیں، آج پہلے مرحلے میں رجسٹریشن، چیکنگ، ٹیگنگ اور طبی معائنہ ہوگا۔
ریلی کے دوسرے مرحلے میں 7 نومبر کو تمام کیٹیگریز کے کوالیفائنگ راؤنڈز ہوں گے، جبکہ 8 نومبر کو اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
اختتامی دن 9 نومبر کو پری پیئرڈ اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔
تھل جیپ ریلی میں بگھی ریس، ڈرٹ بائیک مقابلے اور ثقافتی کھیلوں کے مظاہرے بھی شامل ہیں۔
اس بار مکس ڈرٹ ریسنگ کلب کی 30 سے زائد گاڑیاں شرکت کر رہی ہیں
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

