اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ

اسلام آباد: آج ماہان ایئر کی افتتاحی پرواز W5-1184 نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے تہران کے لیے کامیابی سے ٹیک آف کیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) آفتاب گیلانی، ایران کے سفارتی حکام اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں اس اہم موقع پر پرواز کا آغاز کیا گیا۔
ماہان ایئر کی افتتاحی پرواز ایئر بس A340 کی مدد سے آپریٹ کی گئی اور اس میں 264 مسافر سوار تھے۔ پرواز کا شیڈول وقت 11:30 تھا، تاہم حقیقی روانگی 12:17 پر ہوئی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس پرواز کے آپریشنل انتظامات کو بہترین طریقے سے مکمل کیا، اور ماہان ایئر کی اسلام آباد سے تہران کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

