بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد

بابا گرونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تقریباً 2500 سکھ یاتریوں کا جھتہ، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا۔
بھارتی جتھے کی سربراہی آکال تخت امرتسر پنجاب نے کی جس نے پاکستان کی سرزمین کو مہمان نواز قرار دیتے ہوئے یہاں آنے پر سکون کا اظہار کیا۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے سکھ یاتریوں کی آمد پر مثالی انتظامات کیے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گوردوارہ جنم استھان کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو عرق گلاب سے دھونا، گوردوارہ کو برقی قمقموں سے سجانا اور رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولتوں کا بہترین بندوبست شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، جن پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ان کی شکر گزار ہے۔
سکھ یاتریوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی بھرپور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

